گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کو 1 ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان

گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کو 1 ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان
معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو 1 ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گوگل حکام کی جانب سے گوگل کیرئیر سرٹیفیکٹ کے معاہدے کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔جس میں گوگل حکام، محکمہ تعلیم اور محکمہ محنت و افراد قوت کے نمائندے شامل تھے۔ معاہدے کے تحت گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو 5 لاکھ ڈالر مالیت کی 1 ہزار سکالر شپس فراہم کرے گی۔ گوگل پراجیکٹ منیجمنٹ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، آئی ٹی سپورٹ، ایڈوانس بزنس انٹیلی جنس، سائبر سیکورٹی اور ڈیزائننگ کے شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو گھروں میں بیٹھ کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نوکریوں کے مواقع ملیں گے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔