افغان شائقین کی خوشدل شاہ سے بدزبانی،نازیبا زبان کے استعمال پر ہاتھا پائی

افغان شائقین کی خوشدل شاہ سے بدزبانی،نازیبا زبان کے استعمال پر ہاتھا پائی
کیپشن: افغان شائقین کی خوشدل شاہ سے بدزبانی،نازیبا زبان کے استعمال پر ہاتھا پائی

ویب ڈیسک: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج ماؤنٹ مانگانوئی کے اسٹیڈیم میں کھیلا۔جہاں افغان شائقین کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کیخلاف بدزبانی کا واقعہ رونما ہوا۔

تفصیلات کے مطابق افغانیوں نے خوشدل شاہ کے خلاف نازیبازبان استعمال کی۔ جس پر پاکستانی کرکٹر کی افغان شائقین کیساتھ بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بد زبانی کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں ٹیم انتظامیہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز بارے نازیبا الفاظ ادا کیے۔  پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا۔ تاہم منع کرنے پر افغان شائقین نے پشتو میں مذید نازیبا الفاظ ادا کیے۔

بتایا گیا ہے کہ دو افغان شائقین نے خوش دل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔ پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

Watch Live Public News