یوم استحصال کشمیر: آزاد کشمیر سمیت ملک بھرمیں ریلیوں کا انعقاد

یوم استحصال کشمیر: آزاد کشمیر سمیت ملک بھرمیں ریلیوں کا انعقاد
کیپشن: یوم استحصال کشمیر: آزاد کشمیر میں ریلی کا انعقاد

ویب ڈیسک:ملک بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی 5اگست یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بھارت کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر بلدیہ ہال اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں کونسلرز ،وکلا،تاجر برادری ،طلبہ ،سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

ریلی کی قیادت صدر ڈسٹرکٹ بار،سیاسی قائدین ،ڈپٹی کمشنر،مئیر بلدیہ اور دیگر نے کی۔ شرکا ریلی نے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و جبر کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکا ریلی نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ ہاتھوں میں پاکستان و آزادکشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے۔ 

شرکا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کا چھینا گیا تشخص بحال کروائیں۔ 

کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہے۔ 

ڈیرہ بگٹی میں 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا: 

ڈیرہ بگٹی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں قبائلی عمائدین سمیت شہریوں اور مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس کو بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر کیا جانے والا ظلم تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

ڈیرہ بگٹی کے عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی میں مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

Watch Live Public News