ویب ڈیسک: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت پیٹرول 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔