عمان کیساتھ معاہدے سے بھی آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی،  ایران

عمان کیساتھ معاہدے سے بھی آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی،  ایران

(ویب ڈیسک) ایران کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی اور اس معاہدے کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ عمان کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے آبنائے ہرمز فوری طور پر دوبارہ نہیں کھلےگی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران کےعمان کےساتھ ہونے والے مذاکرات کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنا امریکا کے رویے میں تبدیلی اور اس کی خلاف ورزیوں کی اصلاح پرمنحصر ہے۔

Watch Live Public News