واٹس ایپ گروپس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ گروپس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

(ویب ڈیسک) میٹا نے واٹس ایپ گروپس کے استعمال کو مزید آسان اور مؤثر بنانے کے لیے تین نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

اس حوالے سے میٹا کا کہنا ہے کہ ان فیچرز کا مقصد گروپ چیٹس مختلف چیزوں کو آسان بنانا ہے۔اس کے علاوہ کسی گروپ کو بنانے کا عمل بھی بہت آسان کیا جا رہا ہے۔

اسمارٹ پول فیچر

پول کے لیے ایکسپائری ٹائم مقرر کیا جا سکے گا، جس کے بعد پول خودکار طور پر بند ہو جائے گا۔

ووٹرز کی شناخت چھپانے کا آپشن دستیاب ہوگا۔

پول پوسٹ کرنے کے بعد 15 منٹ کے اندر اس میں ترمیم بھی کی جا سکے گی۔

نئے گروپ بنانا ہوا آسان : 

کسی موجودہ گروپ کے اراکین کی بنیاد پر صرف ایک کلک سے نیا گروپ بنایا جا سکے گا، جس سے بار بار ممبرز شامل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

@all مینشن فیچر:

@all لکھ کر گروپ کے تمام اراکین کو ایک ساتھ نوٹیفائی کیا جا سکے گا۔

اگر گروپ میں 32 سے زیادہ اراکین ہوں تو یہ فیچر صرف ایڈمنز استعمال کر سکیں گے۔

صارفین چاہیں تو @all نوٹیفکیشنز کو میوٹ بھی کر سکیں گے۔

Watch Live Public News