لاہور ( پبلک نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطاب این اے 133 کےالیکشن کمیشن کو تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں. پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے 248 پولنگ اسٹیشنز سے 45794 ووٹ حاصل کئے. پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل نے 248 پولنگ اسٹیشنز سے 31691 ووٹ حاصل کئے. یاد رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا. حلقے میں ٹرن انتہائی کم رہا. ٹرن آوٹ کم ہونے پر لیگی اور پیپلزپارٹی امیدوار پریشان دکھائی دئیے.مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پارٹی رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے کرکےووٹر کم ٹرن آؤٹ پر رپورٹ طلب کر لی ہے. ذرائع کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے بارہا ذمہ داران سے ٹرن آؤٹ بڑھانے کے ہدایت کی . انہوں نے این اے 133 کے چیئرمینز اور کوآرڈینیٹر کو زیادہ سے زیادہ لوگ نکالنے کی ہدایت کی جبکہ مانیٹرنگ سیل کو بھی لوگوں سے رابطوں کی ہدایت کی . دوسری جانب آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی انتخابی عمل کی نگرانی کرتے رہے. ضمنی انتخاب میں 11 امیدوار وں نے حصہ لیا. تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویزملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے اور حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 233558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 206927 ہے۔ واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔