لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں سال کےآخری سپرمون کا دلکش نظارہ

لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں سال کےآخری سپرمون کا دلکش نظارہ
کیپشن: لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں سال کےآخری سپرمون کا دلکش نظارہ

ویب ڈیسک: لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں نے رواں سال کے آخری سپر مون کا دلکش منظر براہِ راست دیکھا۔ اس موقع پر چاند عام دنوں کی نسبت تقریباً 15 فیصد زیادہ روشن نظر آیا۔

سپارکو کے مطابق اس وقت چاند زمین سے 3 لاکھ 57 ہزار 218 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ زمین کے نسبتاً قریب ہونے کے باعث چاند کا سائز معمول سے 7.9 فیصد بڑا دکھائی دیا، جب کہ پاکستان میں سپر مون صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے مکمل عروج پر تھا۔

 سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا مسلسل تیسرا سپر مون ہے، پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، آسٹریلیا اور دیگر  ممالک میں بھی نظارہ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق چاند جب اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب آ جائے اور اس کا مکمل روشن حصہ نظر آئے تو اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ قربت کے باعث چاند عام دنوں کے مقابلے میں نہ صرف بڑا بلکہ زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

Watch Live Public News