میجرمحمداکرم شہید (نشانِ حیدر)کا 54واں یومِ شہادت،مساجد میں قرآن خوانی،دعاؤں کا اہتمام

میجرمحمداکرم شہید (نشانِ حیدر)کا 54واں یومِ شہادت،مساجد میں قرآن خوانی،دعاؤں کا اہتمام
کیپشن: میجرمحمداکرم شہید (نشانِ حیدر)کا 54واں یومِ شہادت،مساجد میں قرآن خوانی،دعاؤں کا اہتمام

ویب ڈیسک: آج میجرمحمداکرم شہید(نشانِ حیدر) کا54واں یومِ شہادت پوری عقیدت واحترام سے منایاجارہا ہے۔ 

میجرمحمداکرم شہیدکے یوم شہادت پردن کا  آغازملک بھرکی مساجدمیں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ علماءکرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "شہداء کا لہو پوری قوم پر قرض ہے"۔ شہید ہمیشہ زندہ و تابندہ رہتے ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔ میجر محمد اکرم شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔

Watch Live Public News