ویب ڈیسک:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر گزشتہ روز چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
وزارت دفاع نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت جاری کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی 5 سال کیلئے کی گئی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر پانچ سالہ مدت کے لئے ملک کے پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع 19 مارچ 2026 سے شروع ہو گی۔
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوکی مدت ملازمت میں توسیع کا بھی نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے۔ وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرکی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔ مدت میں توسیع کا اطلاق 19 مارچ 2026 سے ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔