ویب ڈیسک:خیبرپختونخواحکومت کا 9 مئی کےمزیدمقدمات ختم کرنے کا فیصلہ،محکمہ قانون نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کردیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ ہے، صوبے میں زیادہ تر 9 مئی کےکیسز نمٹا دئے گئے ہیں۔
ایڈوکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی سفارش تیارکردی،سفارشات پر حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں ہوگا۔
ذرائع صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ کابینہ منظوری کے بعد عدالتوں میں مقدمات واپس لینے کی کارروائی شروع کی جائے گی،ریاست مقدمات سے دستبرداری کی منظوری کے بعد دعویداری ختم کردے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق علی امین کی حکومت میں بھی کابینہ سے سرکولیشن کے ذرئعے منظوری لے کرکیس سے ریاست نے دستبرداری کردی تھی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کے پی شفیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ تمام کیسز سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر بنائے گئے تھے،جتنے بھی کیسزہیں انصاف کے تقاضوں پرپورے نہیں اتررہے ہیں، ایسے بے بنیاد اور من گھڑت کیسز کو ختم کرنا چاہئے ۔