بھاری جرمانے، گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

بھاری جرمانے، گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان، پشاور، 8 دسمبر سے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

 شاہین پشاور گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے مطابق  پنجاب حکومت کے یکطرفہ فیصلے اور قانون سازی ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل ہے،  پنجاب حکومت نے جلدبازی میں ویکل آرڈیننس میں یکطرفہ ترمیم کی۔

 ترمیم سے گلگت بلتستان تا خیبرپختونخوا گڈز ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل عام پلان کیا گیا ہے، پنجاب کے روٹس پر مال بردار گاڑیوں کو 60 ہزار روپے تک کے ظالمانہ جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

ان جرمانوں سے خیبرپختونخوا کے ٹرانسپورٹرز شدید مالی بحران اور مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔

 پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ ہڑتال ترامیم واپس لیے جانے تک جاری رہے گی، پنجاب پولیس، موٹروے پولیس اور کسٹمز سکواڈ یہ سب بھاری جرمانوں کی پرچیاں تھماتے ہیں۔ 

Watch Live Public News