پشاور: کالعدم ٹی ٹی پی انتخاب عالم گروپ کا اہم دہشت گرد ہلاک

پشاور: کالعدم ٹی ٹی پی انتخاب عالم گروپ کا اہم دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک:سی ٹی ڈی مردان ریجن اور نوشہرہ پولیس کی اہم کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی انتخاب عالم گروپ کا اہم دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی مردان ریجن کی سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (SWAT) اور نوشہرہ پولیس تھانہ نظام پور کی حدود غائبانہ بابا میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

 آپریشن کے دوران پولیس پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی،  پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری میں جوابی کارروائی کی جو کئی منٹ تک جاری رہی.

پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، دہشت گرد کی شناخت حماد ظاہر ولد ظاہر بادشاہ کے نام سے ہوئی.

ہلاک دہشتگرد ، جو کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد جرائم میں ملوث تھا.

ہلاک دہشت گرد قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں سی ٹی ڈی مردان ریجن اور نوشہرہ پولیس کو مطلوب تھا. 

Watch Live Public News