"ایک دن ضرور آئے گا کہ ہندوستان کی خونی سرکار عبرت کا نشانہ بنے گی"

پبلک نیوز: مشعال ملک نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنا پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو آزادی حق دیا جائے، پانچ فروری کو پاکستانی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مشعال ملک نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ فروری کو پاکستانی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، یک دن ضرور آئے گا کہ ہندوستان کی خونی سرکار عبرت کا نشانہ بنے گی۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بن رہا ہے، ہزاروں کی تعداد میں ہمارے نوجوان غائب کیے جارہے ہیں، مودی کی خونی سرکار پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے، کشمیریوں کو آزادی حق دیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔