جرمنی میں پاکستانی نرسوں کیلئے ملازمت کے مواقع

جرمنی میں پاکستانی نرسوں کیلئے ملازمت کے مواقع
کیپشن: جرمنی میں پاکستانی نرسوں کیلئے ملازمت کے مواقع

ویب ڈیسک: پاکستانی جو بیرون ملک روزگار کی تلاش میں ہیں، ان کے لیے جرمنی میں نرسنگ کے شعبے میں مواقع موجود ہیں۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کے مطابق، جرمنی کو تربیت یافتہ نرسوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ پاکستانی نرسیں جو مستند ڈپلومہ یا ڈگری رکھتی ہیں، جرمنی میں ملازمت کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ تاہم، اس کے لیے سب سے پہلے اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہلیت کی جرمن حکام سے باضابطہ منظوری ضروری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جرمنی میں نرسنگ کی ڈگری یا ڈپلومہ خودکار طور پر تسلیم نہیں کی جاتی، ہر درخواست انفرادی طور پر جانچی جاتی ہے، جس میں نصاب، تربیت اور عملی مہارتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، جرمن زبان میں B2 سطح کی مہارت ضروری ہوتی ہے۔ اگر پاکستانی نرسنگ معیار اور جرمن معیار میں فرق ہو تو اضافی تربیت یا امتحان کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

تمام امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف جرمن حکومت کے سرکاری پورٹل سے رہنمائی حاصل کریں، جہاں آپ کو پیشہ ورانہ منظوری کے مراحل اور متعلقہ صوبائی اتھارٹی کے بارے میں مکمل معلومات ملیں گی۔

Watch Live Public News