بھارتی فضائیہ کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک

بھارتی فضائیہ کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
کیپشن: بھارتی فضائیہ کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کے دوران فضائیہ کے 2 اہلکار بھیم تال جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بھارتی فضائیہ کے 2 اہلکار 22 سالہ پرنس یادو اور 23 سالہ ساہل کمار ڈوب گئے، جن کا تعلق بالترتیب پنجاب اور بہار سے تھا۔ دونوں اہلکار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیاحت کے لیے نینی تال آئے ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں کی لاشیں جھیل سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ اہلکاروں کے ساتھ آئے دیگر 6 افراد جن میں 4 خواتین شامل ہیں، محفوظ ہیں۔

اہل خانہ نے ریسکیو آپریشن میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ذمہ دار قرار دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے۔

Watch Live Public News