شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری،مداحوں سے دعا کی اپیل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری،مداحوں سے دعا کی اپیل
کیپشن: شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری،مداحوں سے دعا کی اپیل

ویب ڈیسک: آل راونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ الحمدللہ سرجری کامیاب رہی، اب ریکوری اور ری ہیب کا مرحلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری مکمل ہو گئی ہے۔ شاداب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ الحمدللہ سرجری کامیاب رہی ہے اور اب وہ صحت یابی کے اگلے مرحلے یعنی ریکوری اور ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔

شاداب خان نے اپنے پیغام میں مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہوں، انشاءاللہ جلد میدان میں نظر آؤں گا۔

یاد رہے کہ کندھے کی انجری کے باعث شاداب خان کچھ عرصے سے کرکٹ ایکشن سے دور تھے اور ماہرین کی ہدایت پر انہوں نے سرجری کا فیصلہ کیا تھا۔

Watch Live Public News