کراچی :عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں، اموات کی تعداد 22 ہوگئی

کراچی :عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں، اموات کی تعداد 22 ہوگئی

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ لیاری میں گزشتہ روز مخدوش 5 منزلہ خستہ حال عمارت زمین بوس ہوگئی تھی،  ملبے تلے دبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں ۔

ریسکیو1122 کےمطابق ملبے سے نکالی جانے والی لاشیں ایک مرد اور خاتون کی ہے، لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، ملبے سے نکالی جانے والی لاشوں تعداد 22 ہوگئی۔

اس سے قبل ملبے سے خاتون کی لاش نکالی گئی جس کی شناخت سے گیتا کے نام سے کی گئی، جبکہ مرد کی لاش کو بھی نکال گیا،  ملبے سے نکالی جانے والی لاشیں میاں بیوی کی ہیں ۔
متوفی جوڑے کی تین ماہ کی بیٹی کو گزشتہ روز زندہ ریسکیو کیا گیا تھا ،  ملبے سے نکالی جانے والے مرد کی شناخت روہت کے نام سے کی گئی ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ملبے تلے دبے ایک جوڑے کا نکالاگیا، اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا تھا، دونوں پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

جب کہ ایک اور شادی شدہ جوڑے کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں دولہا چیتن جبکہ اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News