حیدر منیر(ویب ڈیسک): جون 2024 سے مئی 2025 بجٹ تک قیمتوں میں تبدیلی ، آٹا بیس کلو تھیلا 1690 سے کم ہو کر 1404 ہوا گیا قیمت میں کمی 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
دودھ فی لیٹر 172 سے بڑھ کر 187 روپے ہوا، 8.7% اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چکن زندہ 307 سے بڑھ کر 425 روپے کلو ہوا 38.4% اضافہ ریکارڈ ہوا، گھی (درجہ اول) 514 روپے سے بڑھ کر 586 روپے کلو ہوا،14.0% اضافہ ریکارڈ ، چاول باسماتی 185 روپے کلو سے بڑھ کر 215 روپے فی کلو ہوا 16.2% اضافہ ہوا ۔
اسی طرح چینی کی بات کی جائے تو چینی 145 سے بڑھ کر 172 روپے فی کلو ہوئی جس میں 18.6% اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چائے پتی ہزار گرام پیکٹ 2710 سے کم ہو کر 2250 ہوا، 17 فیصد کمی ہوئی۔
پٹرول264 سے کم ہو کر 253 روپے لیٹر ہوا، فی لیٹر کی قیمت میں 4.2 فیصد کی کمی ہوئی۔
سب سے زیادہ مہنگائی زندہ چکن میں ہوئی، زندہ میں 38.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سب سے زیادہ سستا آٹا اور چائے پتی ہوئی جس میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔