بجٹ سے قبل عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی سستی کر دی گئی

بجٹ سے قبل عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی سستی کر دی گئی
کیپشن: بجٹ سے قبل عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی سستی کر دی گئی

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ سے قبل بجلی صارفین کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔ یہ کمی مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق بجلی نرخوں میں اس کمی سے ملک بھر کے صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ تاہم یہ سہولت لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کے الیکٹرک کے صارفین، پر ہوگا۔ صارفین کو اس ریلیف کا فائدہ جون، جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں ملے گا۔

توانائی ماہرین کے مطابق بجلی نرخوں میں یہ کمی موسمِ گرما کے دوران صارفین کے مالی بوجھ میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی، جب بجلی کی کھپت عموماً بڑھ جاتی ہے۔

Watch Live Public News