ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 469 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 323 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
چاندی کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ چاندی 67 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 730 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 453 ڈالر پر آ گیا۔