ویب ڈیسک: سینئر صحافی عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ دینے کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ دینے کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے بینچ نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
موقف اپنایا گیا کہ انسداددہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ قانون کے برعکس دیا، پولیس سے سیاسی بنیادوں پر تمیمہ میں عمران ریاض کا نام درج کیا،عمران ریاض کسی سیاسی جماعت کے رکن نہیں صحافی ہیں،14 مارچ کو عمران ریاض نجی چینل کی کوریج کے طور پر زمان پارک گئے۔
موقف اپنایا گیا کہ عمران ریاض خان کا اس دن کا پروگرام اور مختلف ویڈیوز ریکارڈ پر موجود ہیں،انسداد دہشت عدالت کے جج نے شواہد کا جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ دے دیا۔عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کیجانب سے جسمانی ریمانڈ کا اقدام کلعدم قرارد دے۔