ٹرمپ کےبیان پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

ٹرمپ کےبیان پر وزیراعظم کا اظہار تشکر
کیپشن: ٹرمپ کےبیان پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی تقریر میں پاکستان کا ذکر کیا تھا اور خصوصی طور پر پاکستان کا اظہار تشکر کیا تھا۔ جس کا ردعمل دیتے ہوئے اب  وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئیٹر) پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ۔امریکی صدر کی جانب سے داعش کے دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری پر پاکستان کی انسدادِ دہشگردی کاوشوں کے اعتراف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مطلوب دہشتگرد پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں گرفتار ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشتگری ہی کوششوں میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیاہے۔ پاکستان نے کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے والی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔ دہشت گردی کی ہر قسم کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان نے انسداد دہشتگری ہی کوششوں میں بہادر شہریوں اور سپاہیوں سمیت 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قربانیوں کے باوجود دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے لئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔