ٹرمپ کے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کےانبار

ٹرمپ کے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کےانبار
کیپشن: ٹرمپ کے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کےانبار

ویب ڈیسک: ٹرمپ نے DOGE اور اس کے کام کے بارے میں تعریف کی بھرمار کردی اور اپنے خطاب میں  مسک کو نام لے کر پکارا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 'میں نے سرکاری کارکردگی کا بالکل نیا محکمہ بنایا ہے۔ DOGE - شاید آپ نے اس کے بارے میں سنا ہوگا، جس کی سربراہی ایلون مسک کر رہے ہیں، جو آج رات گیلری میں موجود ہیں۔ شکریہ ایلون۔ وہ بہت محنت کر رہا ہے۔ بہت بہت شکریہ۔ جس پر ایلون مسک  جو خاتون اول کے  باکس میں موجود تھے ، نے  کھڑے ہو کر صدر کو سلام کیا۔

 انہوں نے کہا 'ہمیں سینکڑوں ارب ڈالر کا فراڈ ملا۔ اور ہم نے پیسہ واپس لے لیا ہے اور مہنگائی سے لڑنے کے لیے اپنا قرض کم کر دیا ہے یہ صرف شروعات ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ 'ہم امریکا میں دوبارہ حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔ اور جو بھی وفاقی بیوروکریٹ اس تبدیلی کی مخالفت کرے گا اسے فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ غیر منتخب بیوروکریٹس کی حکمرانی کے دن ختم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن  کو تنقید کا نشانہ بنایا، اپنے پیشرو کو خوراک کی بلند قیمت، معیشت کی حالت اور ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
  ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کا بھی ذکر کیا ٹرمپ نے اس بارے میں بات کی کہ اس واقعے نے انہیں کیسے بدلا۔ انہوں نے کہا،  مجھے یقین ہے کہ'مجھے خدا نے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے بچایا تھا۔

پنسلوانیا میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے دوران جاں بحق ہونے والے کوری کمپیرٹور کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا انہیں خاتون اول کے باکس میں جگہ دی گئی ۔ ان کی بیوہ ہیلن کمپیریٹور اور اس کی دو بیٹیاں ایلیسن اور کیلی میلانیا ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے تھے۔