پاکستان پہلا ملک جس کا ٹرمپ نے دوسری مدت میں شکریہ ادا کیا

پاکستان پہلا ملک جس کا ٹرمپ نے دوسری مدت میں شکریہ ادا کیا
کیپشن: پاکستان پہلا ملک جس کا ٹرمپ نے نام لیکر شکریہ ادا کیا

ویب ڈیسک : پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس کا ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور صدارت میں شکریہ ادا کیا ہے۔  پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون کا دوبارہ آغاز ہوگیا ، تجزیہ کاروں کی رائے

 بی بی سی کے مطابق صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں پاکستان پہلا ملک ہے جس کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکریہ ادا کیا ہے۔

اس ضمن میں عالمی امور کے تجزیہ کار اور ساؤتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج ٹرمپ کی جانب سے کابل ائیرپورٹ حملے میں ملوث شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے دہشتگرد کو تلاش کرنے اور پکڑنے میں تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر ریٹکلف اور ایف بی آئی کے سربراہ کیش پٹیل پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں تھے۔ لگتا ہے کہ پاکستان امریکا کا انسداد دہشتگردی کے معاملے پر تعاون کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔‘

انہوں نے اس کی اہمیت سے متعلق مزید لکھا کہ ’ پاکستان افغانستان میں دہشت گردی کے بارے میں امریکی خدشات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اور امریکا کے ساتھ ایک نئی سکیورٹی پارٹنرشپ قائم کرنا چاہتا ہے۔ ایسے میں امریکی انتظامیہ کا اعتماد جیتنے میں مشکل ہو گی اور امریکا کو بدلے میں کچھ دینا ہو گا۔ ایبی گیٹ حملے کے منصوبہ ساز کو پکڑنے میں پاکستان کی مدد کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔‘