ٹرمپ کونائب صدر کازبردست خراج تحسین،اپوزیشن کا احتجاج،واک آؤٹ

ٹرمپ کونائب صدر کازبردست خراج تحسین،اپوزیشن کا احتجاج،واک آؤٹ
کیپشن: ٹرمپ کونائب صدر کازبردست خراج تحسین،اپوزیشن کا احتجاج،واک آؤٹ

ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے طوفانی خطاب۔۔۔مہنگائی، امیگریشن، نسلی بھرتیوں اور DOGE کی جانب سے  ڈاؤن  سائزنگ کی حمایت ، اب ہماری حکومت شروع ہورہی ہے،، ڈیموکریٹس کا احتجاج، شورشرابے میں رکن کانگرس کو سارجنٹ ایٹ آرمز اٹھا کر با ہر لے گئے ۔

نائب صدر جے ڈی وانس، جو ڈائس پر  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عقب میں اسپیکر جانسن کے ساتھ بیٹھے تھے۔

خطاب کے دوران  ہر اہم موقع پر کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے رہے۔ ان کے کھڑے ہونے کے ساتھ ہی پورا ایوان کھڑے ہوکر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرتا رہا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایوان میں داخلے پر ڈیموکریٹس کا احتجاج شروع:

نیو میکسیکو کی ڈیموکریٹک ریپبلک میلانیا سٹینزبری نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا ' دس از ناٹ نارمل’ ۔

براہ راست نشریات میں یہ بینر صدر کے پیچھے کیمرے پر اس وقت تک دکھائی دے رہا تھا جب تک کہ ٹیکساس کے ریپبلکن ریپبلکن لانس گوڈن نے اسے ہٹا دیا۔

ٹرمپ کے  خطاب شروع ہونے  پانچ منٹ کے اندر ہی  ڈیموکریٹس ا نے احتجاجی نعرے لگانے شروع کردئیے  ، ٹیکساس ے نمائندہ ایل گرین احتجاج  کے لئے کھڑے ہوکر  اپنی چھڑی لہرائی۔ اور نعرہ لگایا 'تمہارے پاس میڈیکیڈ کو کاٹنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے!'

 جبکہ ریپبلکنز نے 'USA، USA، USA' کے نعرے لگا کر اسے  خاموش کرانے  کی کوشش کی۔

 اس موقع پراسپیکر مائیک جانسن نے  مائیک سنبھال کر ہدایات جاری کیں کہ اراکین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایوان میں  امن کو برقرار رکھیں ۔ یہ وارننگ ہے۔
لیکن جب گرین نے  خاموش ہونے سے انکار کر دیا تو اسپیکر  جانسن نے  سرجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کرکے انہیں ایوان سےباہر نکلوادیا ۔

ڈیموکریٹ نمائندہ جیسمین کراکیٹ ۔ آندریا سیلیناس اور میکسین ڈیکسٹر کو  بھی ایوان سے باہر نکلوا دیا گیا انہوں نے کالے رنگ کی ٹی شرٹس پہن  رکھی تھیں جس  کے پیچھے ' مزاحمت' لکھا تھا۔

سینیٹر برنی سینڈرز ٹرمپ کے خطاب کے دوران واک آؤٹ کر گئے۔

دوسرے ڈیموکریٹس نے  بھی   بینر اٹھا رکھے تھے۔  جن پر لکھا تھا ' مسک  چورہے’ اور 'سیو میڈیکیڈ'۔ الینوائے کی ڈیموکریٹک نمائندہ ڈیلیا رامیرز نے اپنے بلیزر کے نیچے ٹی شرٹ پہن رکھی تھی: جس پر لکھا تھا کہ 'کوئی بادشاہ نہیں۔ کوئی بغاوت نہیں.'