یوکرین معدنیات دینے پررضامند، ٹرمپ کا بڑا انکشاف

یوکرین معدنیات دینے پررضامند، ٹرمپ کا بڑا انکشاف
کیپشن: یوکرین مذاکرات کی میزپر، ٹرمپ کا دوران خطاب زیلنسکی کے خط کا تذکرہ

ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے طوفانی خطاب۔۔۔مہنگائی، امیگریشن، نسلی بھرتیوں اور DOGE کی جانب سے  ڈاؤن  سائزنگ کی حمایت ، اب ہماری حکومت شروع ہورہی ہے،، ڈیموکریٹس کا احتجاج، شورشرابے میں رکن کانگرس کو سارجنٹ ایٹ آرمز اٹھا کر با ہر لے گئے ۔

صدر ٹرمپ نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملنے والے خط کا ذکر بھی کیا۔

صدر ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ انہیں صدر زیلنسکی کی طرف سے ایک اہم خط موصول ہوا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہے تاکہ امن لایا جا سکے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ہماری روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت ہوئی ہے اور ہمیں مضبوط اشارے ملے ہیں کہ وہ امن کے لیے تیار ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یوکرین کے صدر زیلنسکی کا ایک اہم خط ملا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ " یوکرین دیرپا امن کو قریب لانے کے لیے جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہے۔ یوکرائنیوں سے زیادہ کوئی بھی امن نہیں چاہتا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ زیلنسکی کے خط میں کہا گیا ہے: 'معدنیات اور سلامتی کے معاہدے کے حوالے سے، یوکرین کسی بھی وقت اس پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے جو آپ کے لیے آسان ہو۔'

امریکا یوکرائن معدنیات معاہدہ منگل کو دستخط ہوں گے

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ  امریکا اور یوکرین  کے درمیان نایاب زمینی معدنیات  کے حوالے سے  اہم معاہدے پر منگل کو دستخط ہوں گے۔ لیکن جب تک دستخط نہیں ہوجاتے کچھ بھی ممکن ہے۔

یورپ یوکرین کی مدد کی بجائے روسی تیل خرید رہا ہے

انہوں نے یورپ پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ یوکرین کی مدد کے بجائے روسی تیل خریدنے میں زیادہ رقم خرچ کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ 'یورپ نے افسوس کی بات ہے کہ روس سے تیل اور گیس خریدنے میں اس سے زیادہ رقم خرچ کی ہے جتنا اس نے یوکرین کے دفاع پر خرچ کیا ہے'۔