کانگریس سے طویل ترین خطاب ، صدر ٹرمپ نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

کانگریس سے طویل ترین خطاب ، صدر ٹرمپ نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: کانگریس سے طویل ترین خطاب ، صدر ٹرمپ نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک : صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کیپٹل ہل پر کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کسی بھی صدر کا طویل ترین خطاب تھا ۔

یہ کانگریس کے لیے اب تک کی سب سے طویل صدارتی تقریر تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً ایک گھنٹہ 40 منٹ  تک   کانگریس سے خطاب کیا۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سن 2000 میں کانگرس سے طویل ترین خطاب کیا تھا بل کلنٹن نے ڈیڑھ گھنٹے تک خطاب کیا تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے 10 منٹ زیادہ تقریر کرکے ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 یادرہے اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2018 سال 2019 اور سال2020 میں بھی کانگرس سے ایک گھنٹہ 20 منٹ تک خطاب کرچکے ہیں۔