امریکی صدر کا گرین لینڈ کی حمایت،پانامہ کینال واپس لینے کے عزم کااظہار

امریکی صدر کا گرین لینڈ کی حمایت،پانامہ کینال واپس لینے کے عزم کااظہار
کیپشن: امریکی صدر کا گرین لینڈ کی حمایت،پانامہ کینال واپس لینے کے عزم کااظہار

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں جہاں بہت سے اہم امور پر بات کی ہے۔ وہیں اپنی صدارتی تقریر میں واضح کیا ہے کہ وہ گرین لینڈ کے اپنے مستقبل کے تعین کے حق کی حمایت کرتے ہیں جبکہ انہوں نے پانامہ کینال واپس لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ 

صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا گرین لینڈ کے اپنے مستقبل کے تعین کے حق کی حمایت کرتا ہے اور اگر آپ انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو امریکا میں خوش آمدید کہیں گے۔

ان کا کہنا تھا ہمیں قومی و بین الاقوامی سلامتی کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو شامل کرکے اسے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بقول "میرے خیال سے ہم اسے حاصل کرلیں گے۔ کسی نہ کسی طریقے سے، ہم اسے حاصل کرلیں گے۔"

پانامہ کینال دوبارہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار:

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران پانامہ کینال کو دوبارہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت پانامہ کینال کو واپس حاصل کرے گی اور ہم نے اس پر پہلے ہی کام شروع کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے بقول ہم نے یہ کینال چین کو نہیں پانامہ کو دیا تھا اور ہم اسے واپس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے پانامہ کینال کو دوسروں کے لیے نہیں بلکہ امریکیوں کے لیے بنایا تھا۔ لیکن دیگر لوگ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔