امریکی صدر کی اپنے خطاب میں ڈیموکریٹس پر کڑی تنقید

امریکی صدر کی اپنے خطاب میں ڈیموکریٹس پر کڑی تنقید
کیپشن: امریکی صدر کی اپنے خطاب میں ڈیموکریٹس پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس سے یہ  میرا 5 واں خطاب ہے  اور ایک بار پھر، میں اپنے سامنے کھڑے   ڈیموکریٹس کو دیکھ  رہاہوں اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں ان کو خوش کرنے یا انہیں کھڑا کرنے یا مسکرانے یا تالیاں بجانے کے لیے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں کچھ نہیں کر سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران خطاب کہا کہ'میں سب سے زیادہ تباہ کن بیماری کا علاج ڈھونڈ سکتا ہوں، ایک ایسی بیماری جو پوری قوم کو مٹا دے گی یا تاریخ کی سب سے بڑی معیشت کے  کھڑا کرنے کا اعلان کر دے گی، یا جرائم کو اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے نچلی سطح تک روک دے گی۔اور یہاں بیٹھے یہ لوگ تالیاں نہیں بجائیں گے، کھڑے نہیں ہوں گے اور یقیناً ان کامیابیوں پر خوش نہیں ہوں گے۔ وہ کچھ بھی نہیں کریں گے۔

 صدر ٹرمپ نے اپنی کامیابیوں کی فہرست گنواتے ہوئے کہا ہے کہ 'ہم نے 43 دنوں میں اس سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے جو زیادہ تر انتظامیہ نے چار سال یا آٹھ سالوں میں مکمل کی تھی۔ اور ہم ابھی شروع کر رہے ہیں، سرحد کو محفوظ بنانا، وفاقی ملازمتوں کو روکنا، حکومت کا سائز کم کرنا، نئے وفاقی ضوابط کو منجمد کرنا، تمام غیر ملکی امداد پر روک لگانا، پیرس کلائمیٹ ایکارڈ اور عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری، DEI کی بھرتی کو ختم کرنا کہا کہ صرف دو جنسں ہیں، مرد یا عورت۔
 ایک موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ڈسٹرب نظر آئے جب وہ  اپنے ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے سیکرٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی تعریف کر رہے تھے، تو  ایوان میں شور مچ گیا۔ انہوں نے پوچھا'کیا ہو رہا ہے؟'