(ویب ڈیسک ) لیفیٹنٹ جنرل ایال ضمیر نے جنرل ہرزی حلوی کی جگہ اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ میجر جنرل تامیر یدائی کو نئے آرمی چیف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو اسرائیلی کابینہ نے میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔
جس کے بعد آج ایک تقریب میں انہیں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا تقریب میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور دفاعی اسٹیبلشمنٹ کے تمام رہنماؤں نے شرکت کی ۔

سابق چیف آف اسٹاف جنرل ہرزی حلوی نے تل ابیب میں چیف آف اسٹاف کی تبدیلی کی تقریب کے دوران 7 اکتوبر کو ہونے والے قتل عام کے واقعات کے بارے میں وزیر اعظم اور حکومت سے ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
پوری آئی ڈی ایف ہائی کمان کے ساتھ، موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا اور شن بیٹ کے ڈائریکٹر رونن بار کے ساتھ ساتھ CENTCOM کے سربراہ مائیکل کوریلا بھی تقریب میں موجود تھے۔
لیفٹنٹ جنرل ضمیر کون ہیں؟
ضمیر آئی ڈی ایف کے ڈپٹی چیف، سدرن کمانڈ کے سربراہ، اور وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری رہ چکے ہیں۔