ایران جنگ کے خاتمے کیلئے انٹونی بلنکن کی ٹرمپ انتظامیہ کو تجویز

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے انٹونی بلنکن کی ٹرمپ انتظامیہ کو تجویز
کیپشن: ایران جنگ کے خاتمے کیلئے انٹونی بلنکن کی ٹرمپ انتظامیہ کو تجویز

ویب ڈیسک: امریکا کے سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایک بیان میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ چاہے تو اس تنازع کے خاتمے کے لیے ایک سیاسی راستہ اختیار کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق حکومت یہ مؤقف اختیار کر سکتی ہے کہ ایران کی قیادت کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ یہ بھی اعلان کر سکتی ہے کہ ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو کمزور کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کے بجائے صورتحال کو آگے بڑھنے دیا جائے۔

انٹونی بلنکن نے تجویز دی کہ اس مرحلے کے بعد ایران کے مستقبل کا فیصلہ ایرانی عوام پر چھوڑ دینا چاہیے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

Watch Live Public News