پاک بھارت کشیدگی: امریکا کی شہریوں کو بھارتی سفر سے گریز کی ہدایت

پاک بھارت کشیدگی: امریکا کی شہریوں کو بھارتی سفر سے گریز کی ہدایت
کیپشن: پاک بھارت کشیدگی: امریکا کی شہریوں کو بھارتی سفر سے گریز کی ہدایت

ویب ڈیسک: امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان اور بھارت سے متعلق تازہ ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں ان ممالک کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں بڑھتے ہوئے جرائم اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر امریکی شہری ان ممالک کے سفر سے گریز کریں۔ ایڈوائزری کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں بدامنی کے باعث حملوں کا شدید خطرہ موجود ہے، جبکہ بھارت- پاکستان سرحد پر مسلح جھڑپوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کے وسطی اور مشرقی حصے دہشت گردی کے باعث غیرمحفوظ ہیں، جبکہ منی پور میں حالیہ پرتشدد واقعات اور جرائم کے تناظر میں صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنسی جرائم، بالخصوص ریپ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سیاحتی مقامات پر پُرتشدد کارروائیوں کی متعدد شکایات سامنے آئی ہیں۔

امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں دہشت گرد کسی بھی وقت، بغیر پیشگی اطلاع کے، حملے کر سکتے ہیں، جن کا نشانہ سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ مراکز، بازار، شاپنگ مالز اور سرکاری عمارتیں بن سکتی ہیں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھ رہی ہے، خاص طور پر ایل او سی کے قریبی علاقوں میں مسلح تصادم کا خطرہ موجود ہے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی دہشت گردی کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے باعث حکومتِ پاکستان نے امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Watch Live Public News