9 مئی فسادات: مزید 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

9 مئی فسادات: مزید 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی
کیپشن: 9 مئی فسادات: مزید 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

ویب ڈیسک: 9 مئی فسادات میں ملوث 20 ملزمان کو عدالت نے سزا سنا دی۔عدالت نے ملزمان کو 6،6 ماہ قید بامشقت اور 50،50 ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے دوران ٹرائل اقبال جرم کرلیا۔ملزمان نے دفعہ 164 کے تحت اقبالی بیانات قلمبند کروائے۔ملزمان دو سال سے ضمانتوں پر رہا تھے۔ ملزمان نے آزاد مرضی اور بغیر دباؤ کے اقبالی بیانات قلمبند کرائے۔

عدالت نے ایس ایچ او ریلوے پولیس تھانہ راولپنڈی کو ملزمان کو حراست میں لیکر جیل منتقل کرنے کےاحکامات جاری کردیے۔  عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سزا پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی۔   

ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ترنول ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا۔ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کی عمارت،کھڑکیوں اور دروازوں کو آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی۔ ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کے کمپیوٹر اور ریکارڈ کو بھی جلا دیا تھا۔ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس راولپنڈی نے 10 مئی 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News