کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی  اور بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی  اور بارش کا امکان

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات  کی جانب سے   سندھ میں بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات  نے شہریوں کو بارش کےدوران احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ  آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری  سے کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔آندھی اور بارش سے بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز متاثر ہوسکتے ہیں، کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کی حفاظت کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News