عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی 

عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی 

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونا2ہزار100روپے سستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا4لاکھ77ہزار 862 روپے پرآگیا جبکہ  دس گرام سونے کی قیمت 1801 روپےکی کمی سے4 لاکھ 9ہزار 689 روپےہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں21ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا 4555 ڈالر پر آگیا۔

65روپےکی کمی سےفی تولہ چاندی 7,849روپے پرآگئی جبکہ  10 گرام چاندی 55 روپے سستی ہوکر 6729 کی ہوگئی۔

Watch Live Public News