پبلک نیوز : مالم جبہ اسکینڈل میں وزیر دفاع پرویز خٹک و دیگر کے خلاف انکوائری روک دی گئی۔ احتساب عدالت نے پرویز خٹک کیخلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھیں۔ نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اورتوسیع دینے کیخلاف انکوائری کررہا تھا۔ مالم جبہ کیس میں ملزمان پر بنیادی طور پر تین الزامات عائد کئے گئے تھے۔ محکمہ جنگلات کی270 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز کا الزام عائد کیا گیا۔ پرویز خٹک پرلیز کی مدت کو 15 سے بڑھا کر 33 سال کرنے کا الزام عائد ہے۔ جبکہ پراجیکٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی بڈنگ کے راستے ایوارڈ کا الزام عائد کیا گیا۔