نوازشریف کی عمران خان کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

نوازشریف کی عمران خان کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے ن لیگ کےقائدنواز شریف کا رابطہ، سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاک فوج کے خلاف ہتک آمیز بیانات پر تبادلہ خیال ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف سے کہا ہے کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے ، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے کیونکہ یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا ہے ، اس کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ آج لاہور میں اعلی سطح کا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے، اس اجلاس میں خواجہ سعد رفیق، وزیر قانون ایاز صادق سمیت سینیئر رہنما و وزراء شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔