(ویب ڈیسک ) جھنگ میں پولیس کی جانب سے شادی میں آتشبازی کا مقدمہ 5 سال قبل مرنے والے شخص کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ جھنگ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں نامزد ملزم شاہ بہرام کے خلاف درج کیا گیا ہے جو 5 سال قبل وفات پاچکا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دو ملزمان نے پولیس کو غلط معلومات فراہم کیں اور ملزمان کی فراہم کردہ معلومات پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔
تاہم اس واقعے کے بعد ڈی پی او بلال افتخار کیانی کی جانب سے تھانہ گڑھ مہاراجہ کے تفتیشی افسر معطل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او بلاول افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ پولیس آفیسر کا بغیر تحقیق کے مقدمہ درج کرنا ناقابلِ برداشت غفلت ہے اور اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔