گلوبل صمود فلوٹیلا کے اطالوی رکن  نے اسرائیلی قید کے دوران اسلام قبول کرلیا

گلوبل صمود فلوٹیلا کے اطالوی رکن  نے اسرائیلی قید کے دوران اسلام قبول کرلیا

(ویب ڈیسک ) " گلوبل صمود فلوٹیلا" کے اطالوی رکن توماسو بورٹولازی نے اسرائیلی قید کے دوران اسلام قبول کرلیا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق توماسو بورٹولازی، جو فلوٹیلا کی کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کے کپتان تھے، اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ رہائی کے بعد ترکی پہنچنے پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ فلوٹیلا میں شمولیت ان کے لیے فلسطینیوں کی حمایت کا ایک عملی اظہار تھا۔

توماسو نے انکشاف کیا کہ جیل کا وقت انتہائی سخت گزرا، تاہم ان کے بیشتر ساتھی ترکی سے تعلق رکھنے والے مسلمان تھے۔ جب وہ نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اسرائیلی اہلکار انہیں روکنے کی کوشش کرتے، جس پر توماسو نے دل سے اس عمل کی مخالفت کی اور پھر خود اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی دباؤ کے بغیر اپنے دل کی آواز پر لبیک کہا اور کلمہ پڑھا۔ توماسو نے اس تبدیلی کو ایک نئی زندگی کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ وہ اس فیصلے پر انتہائی مطمئن اور خوش ہیں۔

Watch Live Public News