(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا،آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب بھارت میں ہوگی، بھارت میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کا کوئی نمائندہ شرکت نہیں کرے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلقہ کسی بھی تقریب یا سرگرمی کا پاکستان حصہ نہیں ہو گا ، پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان یا کوئی اور نمائندہ بھارت نہیں جائے گا۔
خیال رہے کہ ویمنز ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 30 ستمبر کو گوہاٹی میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ کے موقع پر ہوگی۔ آئی سی سی ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ روایت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء ٹرافی فوٹو شوٹ اور کیپٹنز پریس کانفرنس کے لیے بھارت نہیں جائے گی، ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان ویمن ٹیم تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی ۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈولڈ ہے.