ویب ڈیسک: شوبزکی معروف جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان نے یورپ سے فٹبال میچ کے دوران خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔
تفصیلات کے مطابق دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں سے وہ مداحوں کیلئے مسلسل اپنی دلکش تصاویرشیئر کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اس جوڑی نے سپین کے مشہور سانتیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں ہونے والا فٹبال میچ دیکھا اور ریال میڈرڈ کو سپورٹ کیا تاہم عائزہ خان اور دانش تیمورکی پسندیدہ ٹیم ریال میڈرڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس کے باوجود دونوں کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور انہوں نے اس یادگار لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔


عائزہ خان اور دانش تیمور نے سٹیڈیم سے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداحوں نے خوب پسند کیا۔
یاد رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمورکی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔