ہری پور: دلدل میں پھنسی کشتی میں سوار تمام مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا

ہری پور: دلدل میں پھنسی کشتی میں سوار تمام مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا

(ویب ڈیسک ) ہری پور میں تربیلہ ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر مسافرکشتی دلدل میں پھنس گئی تھی جس میں 130مسافرسوار تھے ،  تمام مسافروں کو رسکیو کرکے آپریشن مکمل کر لیا گیا ۔

ہری پور تربیلا جھیل میں بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی مسافر کشتی اور لوڈنڈنگ کے باعث چاندنی چوک مقام پر دلدل میں پھنس گئی جس میں 130 مسافر سوار تھے۔

کشتی میں موجود   تمام مسافروں کو ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس  کی  نگرانی میں  5گھنٹے  کی کوششوں کے بعد   ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے  قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثہ ہوا تھا جس میں 35 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دوسری جانب  کشتی بان اور مالک کے خلاف ایف آئی آر  درج کنے کی   ہدایات پولیس کو دیدی گئی ہیں۔

قبل ازیں    ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں تھی۔

آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد حمزہ عباس صاحب نے کی۔ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف نے حصہ لیا۔

Watch Live Public News