حکومت یوپی سے مسلمانوں کو نکال دے گی: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

حکومت یوپی سے مسلمانوں کو نکال دے گی: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ
کیپشن: حکومت یوپی سے مسلمانوں کو نکال دے گی: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

ویب ڈیسک: اترپردیش کے ہندو قوم پرست وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کے خلاف سخت بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست سے غیر قانونی مسلمانوں کو نکالنے کے لیے سخت اقدامات کرے گی۔

آسام میں ایک عوامی خطاب کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت آسام میں غیر قانونی مسلم مہاجرین کو نشانہ بنا کر نکال سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر مسلم کی شناخت کر کے کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اب اترپردیش میں نہ تو سڑکوں پر نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز میں اذان یا دیگر مذہبی سرگرمی کی اجازت دی جائے گی۔

Watch Live Public News