امریکی-اسرائیلی حملہ: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ شہید

امریکی-اسرائیلی حملہ: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ شہید
کیپشن: امریکی-اسرائیلی حملہ: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ شہید

ویب ڈیسک: ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس سربراہ میجر جنرل مجید خادمی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجید خادمی اسلامی انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس ونگ کی قیادت کر رہے تھے اور حملے کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ گزشتہ تقریباً پانچ دہائیوں سے ایران کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی نظام میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ میجر جنرل مجید خادمی کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News