سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، چاندی سستی ہو گئی

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، چاندی سستی ہو گئی
کیپشن: سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، چاندی سستی ہو گئی

ویب ڈیسک: ایک روزہ استحکام کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی سستی ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 4,687 ڈالر تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 744 روپے ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News