پاسپورٹ و امیگریشن نظام کی ڈیجیٹلائزیشن: محسن نقوی کی نئی ڈی جی کو اصلاحات کی ہدایت

پاسپورٹ و امیگریشن نظام کی ڈیجیٹلائزیشن: محسن نقوی کی نئی ڈی جی کو اصلاحات کی ہدایت
کیپشن: پاسپورٹ و امیگریشن نظام کی ڈیجیٹلائزیشن: محسن نقوی کی نئی ڈی جی کو اصلاحات کی ہدایت

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے نظام کو ملک بھر میں ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو نظام میں جامع اصلاحات لانے کا ٹاسک دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عوامی سہولت کو ہر صورت ترجیح دی جائے۔

دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ دفاتر کا پرانا شیڈول بحال کر دیا ہے، جس کے تحت اب دفاتر پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کفایت شعاری اقدامات کے تحت ہفتہ وار کام کے دن کم کر کے چار کر دیے گئے تھے اور جزوی ورک فرام ہوم پالیسی بھی نافذ کی گئی تھی، تاہم عوامی مشکلات کے پیش نظر اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News