ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کو بھجوادیا

ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کو بھجوادیا
کیپشن: ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کو بھجوادیا

ویب ڈیسک:ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ہے، جس میں جنگ بندی کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے بجائے جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ ضروری ہے۔

ایرانی ردعمل میں 10 نکات شامل ہیں، جن میں خطے میں تنازعات کا خاتمہ، آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ، پابندیوں کا خاتمہ اور امریکی و اسرائیلی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تعمیرِ نو شامل ہے۔

خطے میں امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں اور ایران کے جوابی حملوں کے بعد کشیدگی برقرار ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش کے اعلان نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

ادھر پاکستان ایران اور امریکا-اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کردار ادا کر رہا ہے اور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران نے اپنی شرائط اور مطالبات ثالثی چینلز کے ذریعے پہنچا دیے ہیں، جبکہ تفصیلات کا باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Watch Live Public News