ہنڈاآئیکون ای خریدیں وہ بھی صرف 14ہزارروپے میں،مگرکیسے؟

ہنڈاآئیکون ای خریدیں وہ بھی صرف 14ہزارروپے میں،مگرکیسے؟
کیپشن: ہنڈاآئیکون ای خریدیں وہ بھی صرف 14ہزارروپے میں،مگرکیسے؟

ویب ڈیسک: میزان بینک نے اٹلس ہنڈا کے اشتراک سے پاکستان میں حال ہی میں لانچ ہونے والی الیکٹرک اسکوٹر Honda ICON e: کے لیے شریعت کے مطابق خصوصی فنانسنگ اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ یہ اسکیم بینک کے معروف اپنی بائیک پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کو آسان، سود سے پاک اور قابلِ برداشت اقساط کے ذریعے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

مذکورہ اسکیم کے تحت صارفین 0 فیصد منافع کے ساتھ صرف اصل انوائس ویلیو پر فنانسنگ حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ 24 ماہ تک آسان ماہانہ اقساط کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ بینک حکام کے مطابق، یہ فنانسنگ اسلامی تصور مساومہ (Musawamah) پر مبنی ہے، جس کی بنیادی روح منافع سے پاک لین دین اور شفافیت ہے۔

اس اسکیم کی اہم شرائط میں کم از کم 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ، ماہانہ 13,997 روپے سے شروع ہونے والی قسط، اور 1,800 روپے بمع FED ناقابلِ واپسی پراسیسنگ فیس شامل ہیں۔ درخواست دینے کے خواہش مند حضرات کو اپنے قریبی میزان بینک برانچ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ضوابط اور دستاویزات کی تکمیل ضروری قرار دی گئی ہے۔

Honda ICON e: کی نمایاں تکنیکی خصوصیات بھی اسے دیگر روایتی بائیکس سے ممتاز بناتی ہیں۔ اس اسکوٹر کی ٹاپ اسپیڈ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو ایک بار چارج کرنے پر 65 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ اس میں 48V، 30.6Ah کی لیتھیم آئن بیٹری نصب ہے، مکمل ڈیجیٹل میٹر موجود ہے، جب کہ اسٹینڈرڈ اور اکنامک دو ڈرائیونگ موڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کی رائیڈنگ کیپسٹی 150 کلوگرام ہے اور 85Nm تک زیادہ سے زیادہ ٹارک فراہم کرتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ماحولیاتی خدشات کے باعث الیکٹرک اسکوٹرز مستقبل کی ضرورت بنتی جا رہی ہیں۔ میزان بینک اور اٹلس ہونڈا کی یہ مشترکہ پیشکش شہریوں کو مالی دباؤ کے بغیر الیکٹرک موبیلیٹی اپنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

Watch Live Public News