(ویب ڈیسک ) دانش منیر: پنجاب کیٹل مینجمینٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے افسران کی خلاف قانون مویشی منڈیوں کے قیام کی توسیع کا انکشاف ہوا ہے افسران نے ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے نواز دیئے، قومی خزانے کو ایک پائی نہ مل سکی خلاف قانون مویشی منڈیوں کے قیام کی توسیع نے قومی خزانے کو 83 کروڑ 92 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایاگیا ۔
آڈٹ رپورٹ میں قومی خزانے کو نقصان کرنے والے ذمہ دران کے تعین کا حکم بھی دیا گیا ۔
پبلک نیوز کے موقف مانگے پر محکمہ کے افسران نے سرکاری رپورٹ کو غیر مصدقہ قرار دے دیا ترجمان محکمہ شیخ اسد نے تحریری موقف میں دستاویز جعلی قرار دے دی جبکہ پبلک نیوز کو موصول ہونے والی سرکاری رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت منڈیاں مخصوص ایام کے لیے دی گئیں مگر ان کے قیام میں توسیع کی گئی اور اضافی دنوں میں پارکنگ اور جانوروں کے داخلے کے پیسے دنوں کے پیسے بھی وصول نہیں کیے گئے ٹھیکیداروں سے اضافی ایام کی رقم وصول کیے بغیر کیسے مدت توسیع کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل 2024 معاملہ رپورٹ کیا گیا مگرمحکمہ کا جواب تسلی بخش نہ تھا،محکمہ کو دی گئی ہدایات میں کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا گیااوع نشاہدہی کی گئی کہ محکمہ کا اندرونی کنٹرول نہ ہونے پر رقم ہی ریکور نہ کی جاسکی ، محکمہ کی آڈٹ رپورٹ مالی سال 2022-23 کے فائنل ہونے تک ہدایات کی تعمیل نہ کی گئی ۔
سرکاری رپورٹ میں ایک مالی سال میں دو عید قربان پر کروڑوں روپے نقصان کی بھی نشاندہی کی گئی ، افسران کی نہ اہلی چھپانے کے چکر میں محکمہ نے سرکاری رپورٹ کو ہی فیک قرار دے دیا پنجاب کے بڑے بڑے شہروں کی مویشی منڈیوں کے ٹھیکیداروں سے رقوم کی وصولی نہ کی گئی۔
شاہ پور کانجراں میں ٹھیکیدار ظہیر مغل سے 52 کروڑ روپےسے زائد رقم وصول ہی نہ کی ،ایمن آباد کے ٹھیکیدار یونس حسین سے 52 کروڑ روپے کی وصولی کو ممکن نہ بنایا جا سکا۔خوشاب کے اشرف سے 4 کروڑ 64 لاکھ، بھکر کے عنایت اللہ خان سے ایک کروڑ 74 لاکھ کی وصولی ممکن نہ ہوسکی اور تو اور شیخوپورہ کے ٹھیکیدار اسماعیل سے 9 کروڑ 80 لاکھ، گجرات کے مجاہد اشرف سے 4 کروڑ 69 لاکھ وصول نہ ہوسکے،بھلوال کے یونس حسین سے ایک کروڑ 30 لاکھ نہ وصولے ، ننکانہ صاحب کے جاوید اقبال سے 6 لاکھ ، پتوکی کے کاشان سے 5 لاکھ نہ وصولے، حافظ آباد کے جواد بشیر سے ایک کروڑ 99 لاکھ، منڈی بہائوالدین کے یونس حسین سے ایک کروڑ 9 لاکھ روپے کی رقم نہ وصولی ،اور ظفروال کے جواد بشیر سے 24 لاکھ روپے سلانوالی کے راجہ فیصل سردار سے 19 لاکھ نہ وصول کیے ، بھکر کے ٹھیکیدار عنایت اللہ خان سے ایک کروڑ 74 لاکھ وصول نہ کیے ،سرائے مہاجر کے حسن رفیق سے 24 لاکھ، دریا خان کے فیض احمد سے 3 لاکھ۔نہ۔وصول کیے، وان بچراں کے قمرالدین سے 37 لاکھ، گوندل کے قمرالدین سے 2 کروڑ 7 لاکھ ریکور نہ کیے ڈومیل کے نوید احمد سے ایک کروڑ 38 لاکھ، چکوال کے نوید احمد سے 83 لاکھ،وصول نہ کیے تلہ گنگ کے طارق سے 35 لاکھ روپے کی ریکوری نہ ہوسکی۔